پتوکی میں ایئرکنڈیشنر کی گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور فرد اسپتال میں دم توڑ گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہو گئی جبکہ واقعے کے 2 زخمی ابھی زیرِ علاج ہیں۔
یاد رہے کہ 5 روز قبل پرانی منڈی پتوکی میں ایئرکنڈیشنر کی گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا تھا۔