پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبۂ خیبر پختون خوا میں تیز بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کے پی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہوا ہے۔
اپر کوہستان میں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے بس پر پتھر گرنے سے3 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوا۔
مالاکنڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے 1 بچہ جاں بحق ہوا۔
اپر دیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تھل سے کمراٹ اور پتراک سے کمراٹ روڈ بند کر دیا گیا ہے۔
یکم جولائی سے اب تک بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 96 ہوگئی جبکہ 133 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے نے یہ بھی بتایا کہ 2 ماہ کے دوران صوبے میں 963 گھروں کو نقصان پہنچا۔