پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس 73 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 356 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 394 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 78 ہزار 250 رہی۔
حصص بازار میں آج 43 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت سوا بارہ ارب روپے سے زائد رہی، اس طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ارب روپے اضافے سے 10 ہزار 430 ارب روپے ہے۔