سینیٹ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور شہادت اعوان میں تلخ کلامی ہوگئی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی اور پی پی پی سینیٹرز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
شہادت اعوان کی جانب سے سیف اللّٰہ ابڑو کے بولنے پر اعتراض کیا گیا تو پی ٹی آئی سینیٹر غصے میں آگئے اور کرسی اٹھا کر مارنے کی دھمکی دے دی۔
سیف اللّٰہ ابڑو نے شہادت اعوان کو ٹاؤٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ بکواس کی تو کرسی اٹھا کر ماروں گا۔
اس پر ساتھ بیٹھے لوگوں نے ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جبکہ سینیٹر شہادت اعوان نے کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔