وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر ریلیف کے معاملے میں اب تک کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق ابھی تک وفاق یا پنجاب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے میڈیا میں زیر گردش خبروں پر ردعمل میں کہا کہ آئی ایم ایف نے تحریری یا آفیشل پریس ریلیز بھی جاری نہیں کی۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ میڈیا کو ملکی معاملات سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔