مستونگ میں صحافی نثار احمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ایس پی مستونگ عابد خان بازئی کا کہنا ہے کہ صحافی نثار احمد کو گھر سے زمینوں کی طرف جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔
عابد خان بازئی کا کہنا ہے کہ نثار احمد کو قبائلی رنجش پر قتل کیا گیا، قاتلوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں گے۔
ایس ایس پی مسرونگ کا کہنا ہے کہ نثار احمد نیوز ایجنسی میں بطور رپورٹر کام کرتے تھے۔
دوسری جانب سے مقتول کے کزن کا کہنا ہے کہ زمینوں کا تنازع چلا آرہا تھا، مقدمہ نامزد افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔