قومی اسمبلی میں خلیجی ممالک میں گداگری کی سرگرمیوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا گیا۔
یہ توجہ دلاؤ نوٹس اسلم گھمن نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا۔
پارلیمانی سیکریٹری برائے اوورسیز چوہدری احسان الحق باجوہ نے کہا کہ اس سلسلے میں حکّام اور اداروں سے رابطہ کیا لیکن ڈیٹا شیئر نہیں کیا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر کوئی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی، ہماری وزارت کا کام لوگوں کو روزگار کے سلسلے میں باہر بھجوانا ہے۔
چوہدری احسان الحق باجوہ نے کہا کہ جو لوگ زائرین کے طور پر جاتے ہیں یا اسٹوڈنٹ ویزا پر جاتے ہیں، بھیک مانگنے کی روک تھام کے لیے بیورو آف امیگریشن نے ایک مہم شروع کی ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے بھی کریک ڈاؤن کر رہا ہے۔