کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے ہمراہ گجرات شہر، مدینہ سیداں، جمال پور سیداں، ملہو کھوکھر اور ملحقہ دیہات کا دورہ کیا
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر بھی موجود تھے
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے مدینہ سیداں، جمال پور سیداں، مدینہ سیداں، چک مبارک، لوراں، ملہو کھوکھر اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی صورتحال اور نکاسی آب کے اقدامات کا جائزہ لیا
انہوں نے کہا کہ گجرات شہر اور دیہات میں ہیوی مشینری اور ہیومن ریسورس کی مدد سے نکاسی آب کا عمل جاری ہے، اور تمام انتظامی افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور تمام معاملات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے
کمشنر نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات کا عملہ مسلسل سیوریج لائنوں اور نالوں کی ڈی سلٹنگ اور صفائی میں مصروف ہے، اور جلد ہی نکاسی آب کا عمل مکمل کر لیا جائے گا
کمشنر نوید حیدر شیرازی نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کریں، اور کوڑا، پلاسٹک بیگز و دیگر اشیاء سیوریج لائنوں اور نالوں میں نہ پھینکیں، کیونکہ پلاسٹک بیگز سیوریج لائنوں کی بندش کی اصل وجہ ہیں
بارشوں اور پانی سے نقصانات کا ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے، اور ان نقصانات کے ازالے کے لیے حکومت پنجاب سے درخواست کی جائے گی۔