گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کھاریاں سیالکوٹ موٹروے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے، پاک نیوی کی موٹروے منصوبہ میں آنے زمین کی جگہ متبادل جگہ آلاٹ کی جائے گی
کھاریاں سیالکوٹ موٹروے ایک میگا پروجیکٹ ہے منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو سفر میں آسانی ہوگی، گجرات، کھاریاں اور ملحقہ علاقوں کا گجرات سے لاہور سفر آدھا ہوجائے گا
انہوں نے کہا کہ موٹروے منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے ، موٹروے منصوبہ میں آنے والی عمارات، زرعی زمینوں کا تخمینہ لگایا جاچکا ہے، مالکان کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز این ایچ اے اور پاک نیوی کے افسران موجود تھے