ایئر لائنز کو آپریشنل مسائل کا سامنا ہونے کی وجہ سے کئی پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 15 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق دمام سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 248 کو ملتان میں اتار لیا گیا۔
کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر کی 4 پروازیں، کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 306، لاہور سے شارجہ کی پرواز پی کے 158 اور اسلام آباد سے شارجہ جانے والی نجی ایئر لائن کی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔
لاہور سے ابوظبی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 430 آٹھ گھنٹے اور کراچی کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
مسقط سے کراچی جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہے۔