وزارتِ تعلیم نے پی ایچ ڈی پروگرام میں بیرونِ ملک جا کر واپس نہ لوٹنے والے اسکالرز کی تفصیلات سے متعلق تحریری جواب سینیٹ میں پیش کر دیا۔
وزارت تعلیم کے مطابق 5 سال میں پی ایچ ڈی کرنے 3001 اسکالرز بیرونِ ملک گئے، جن میں سے 1126 نے بیرونِ ملک اپنی تعلیم مکمل کی، 1810 تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پی ایچ ڈی کرنے کے لیے بیرونِ ملک جانے والے 65 اسکالرز واپس نہیں آئے۔
وزارتِ تعلیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 5 سال میں 185 اسکالرز تعلیم مکمل کر کے واپس وطن آئے، 144 اسکالرز بیرونِ ملک پی ایچ ڈی کی تعلیم پر عمل پیرا ہیں جبکہ 34 اسکالرز واپس پاکستان نہیں آئے۔
سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق نادہندہ اسکالرز سے 113.20 ملین ڈالرز لیے جا چکے، عدالتوں میں کیسز زیرِ التواء ہیں، ایچ ای سی کو فارن ایکسچینج کی کمی کا سامنا ہے، اس وجہ سے نئے داخلے مشکل ہیں، ایچ ای سی نئے اسکالرز کو بیرونِ ملک بھیجنے سے کترا رہا ہے۔
سیینٹ کے اجلاس کے دوران ایوان میں اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل تعلیم مکمل کر کے پروفیشن جوائن کرنے والی خواتین کی تعداد بہت کم ہے، میڈیکل تعلیم کے بعد پروفیشن میں کم خواتین کا آنا بہت حساس مسئلہ ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ کسی کو مجبور نہیں کر سکتے کہ وہ پروفیشن کو جوائن کرے۔