قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے 6 ستمبر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مادرِ وطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کے لیے شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ آج کے دن قوم بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یومِ دفاع دشمن کے خلاف پاکستان کے ایک ہونے کا دن ہے، شہداء، غازیوں اور غیور و بہادر پاکستانیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کا دن بہادر مسلح افواج کی جرأت، ایثار و قربانی کے جذبے کی علامت ہے۔
عمر ایوب خان نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا ہے کہ ملک بھی ہمارا، فوج بھی ہماری ہے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔