امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت خود آئی پی پیز میں شامل ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے گوجرانولہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے 2 ارب روپے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑیوں پرخرچ کر دیے، ہم بجلی کے بلوں پر جو پیسے دیتے ہیں یہ لوگ اس سے عیاشی کرتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ لوگوں کوصحت کی سہولت فراہم کرے۔
امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ اگر ہم اقتدار میں آتے ہیں تو گلی محلے میں پنچائتی نظام لائیں گے، اس نظام سے لوگوں کے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ غریب اور امیر کو یکساں تعلیم دے۔