مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کا معاملہ فوج کا اندرونی ایشو ہے۔ ادارے کے پاس سابق جنرل کے خلاف کارروائی کا قانونی اختیار ہے۔
سب تک نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا رابطہ فیض حمید یا کسی اور جنرل سے تھا، تب وہ وزیراعظم تھے، ایسا نہیں ہے کہ عمران خان نے جنرل فیض سے کوئی غیرقانونی حرکت کرائی ہو۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے، بانی پر ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہو، اسی لیے معاملہ عدالت کے نوٹس میں لائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر جعلی حکومت نے سیٹوں پر قبضہ کیا۔