نواب شاہ میں ٹالپر پھاٹک پر ریت سے بھرا ڈمپر شالیمار ایکسپریس کی زد میں آ گیا۔
ریلوے پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے ڈمپر الٹ گیا اور ڈرائیور فرار ہوگیا۔
ریلوے پولیس نے بتایا کہ شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی، تمام مسافر محفوظ ہیں۔
ریلوے پولیس کے مطابق ڈمپر ٹرین کی زد میں آنے کے بعد اپ ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ انجینئر ریلوے نے بتایا کہ شالیمار ایکسپریس حادثے کے بعد ٹریفک بحالی کا کام جاری ہے، ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک فعال ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پھاٹک بند ہونے کے باوجود ڈمپر ٹریک تک کیسے آیا اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں،خدشہ ہے کہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا۔
عینی شاہد کے مطابق پھاٹک بند ہونے سے 5 منٹ قبل ڈمپر نے ٹریک کراس کرنے کی کوشش کی، پھاٹک کراس کروانے کی کوشش میں ڈمپر پٹری پر پھنس گیا۔
عینی شاہد نے بتایا کہ پھاٹک پر موجود ملازم نے جھنڈی لہرا کر ٹرین روکنے کی کوشش کی۔