انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں جگہ کم پڑ گئی۔ لندن سے برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں صرف ایک ہزار قیدیوں کی جگہ رہ گئی۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ جیل اسٹیٹ پر جگہوں کی تعداد بڑھانے کےلیے قابل عمل آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔
برطانوی وزیر انصاف شبانہ محمود کے مطابق حکومت قیدیوں کو ایسٹونیا بھیجنے سے انکار نہیں کر رہی۔
شبانہ محمود کا مزید کہنا ہے کہ جیلوں میں ہجوم امن و امان کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔