پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں 8 ستمبر کے جلسے کی تیاریاں تیز کردیں۔
صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل نے کہا ہے کہ کارکنان بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے نکلیں، جلسے کےلیے کنٹینر اور دیگر سامان سنگجانی میں واقع جلسہ پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ بند کرکے ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر جلسہ کروایا جارہا ہے۔
عامر مغل نے مزید کہا کہ خواتین اور فیملیز کےلیے جلسہ گاہ میں خصوصی بندوبست کیا گیا ہے، 8 ستمبر کو خواتین کی بڑی تعداد جلسے میں شریک ہوگی۔