وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والا دہشت گرد ہے، آج موقع ہے ہتھیار ڈال دیں۔
مختلف مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات میں محسن نقوی نے کہا کہ تمام علماء مل کر پیغام دیں کہ اسلام کے نام پر قتل جائز نہیں، لوگوں کو ورغلا کر دہشت گردی کرنے والوں کا راستہ بند کرنا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اگلے چند روز میں ہم سب تمام صوبوں میں جائیں گے، وزرائے اعلیٰ سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔
وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے کہا کہ اپنی آنے والی نسلوں کو آگ اور بارود میں جھونکنے کی اجازت نہیں دیں گے۔