نوشہرہ میں ماں نے اپنے 3 بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا نے کے بعد خود بھی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کر لی۔
زہریلی گولیاں کھانے سے ماں اور 16 سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ خاتون کے 2 بیٹوں کواسپتال میں ڈاکٹروں نے بچالیا۔
پولیس کے مطابق اکبر پورہ کی رہائشی مہرالنساء نامی خاتون نے گھریلو ناچاقی پر پہلے اپنے 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو زہریلی گولیاں کھلائیں، جس کے بعد خود بھی گولیاں کھالیں۔
خاتون کے 2 بچے اسکول گئے، جہاں پر ان کی حالت غیر ہو گئی، بچوں کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں بچوں کی جان بچالی۔
خاتون اور اس کی 16 سالہ بیٹی زہریلی گولیاں کھانے سے گھر میں ہی دم توڑ گئے تھے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون کا شوہر فرانس میں ہے اور خاتون سے فون پر گفتگو کے دوران جھگڑا ہوگیا تھا۔