لاہور (نوائے وقت رپورٹ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے غازی انسپکٹر شاہد اقبال نے ملاقات کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں جان کی بازی لگانے والے انسپکٹر شاہد اقبال کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور کہاکہ انسپکٹر شاہد اقبال کا بہترین علاج معالجہ اور جلد از جلد بحالی کیلئے تمام اقدامات جاری ہیں۔آرمی کے تعاون سے مصنوعی ٹانگ لگائی جارہی ہے۔