مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج کا دن پیغام دے رہا ہے کہ پاکستان کے عوام ختم نبوت کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
لاہور میں مینارِ پاکستان پر گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا، بڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہیے، عالمی برادری کو پیغام دیناچاہتا ہوں اسرائیل کا وجود تسلیم نہیں کیاجاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کا ظلم و بربریت جاری ہے، حماس کے مجاہدین فلسطین کی آزادی کے لیے آگے بڑھیں۔
ملکی صورتحال پر مولانا بولے کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے، امن نہیں دے سکتے تو ٹیکس کس بات کا لیا جارہا ہے۔
کانفرنس سے مفتی تقی عثمانی اور دیگر علمائے کرام بھی خطاب کریں گے۔