صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی کے 486 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
راولپنڈی سے ڈینگی کے 18 جبکہ لاہور اور پاکپتن سے 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
مظفر گڑھ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی ڈینگی وائرس کا 1، 1 مریض رپورٹ ہوا ہے۔