وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق خاتون ملزمہ سمیت تینوں ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اشتہاری ملزمہ نے شہری کو شادی کا جھانسہ دے کر یو کے بھجوانے کے لیے 50 لاکھ روپے ہتھیائے۔
ملزم نعیم کو شادمان میں ٹریول ایجنسی سے گرفتار کیا گیا، جس سے 201 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔
ملزم بغیر لائسنس شہریوں کو زیارتوں کے لیے ایران بھجوانے میں بھی ملوث پایا گیا۔
تیسرے گرفتار ملزم اشرف نے شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے ہیں۔