اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ کل رات آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا۔
ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ گزشتہ روز کے اقدام سے ثابت ہوگیا کہ ملک جمہوری نہیں پولیس اسٹیٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میاں شہباز شریف آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کارروائی کی مذمت کریں۔
جے یو آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ پر حملے کی مذموم حرکت جس نے بھی کی ہے، وزیراعظم اُس کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت جاری کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی آئینی ذمے داری کو پورا کریں، جس سے وفاداری کا انہوں نے حلف لیا ہے۔
حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اگر اپنی آئینی ذمے داریوں کو اسپیکر پورا نہیں کرسکتے تو اسپیکرشپ سے مستعفی ہونا بہتر ہے۔