اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان کی کارروائی ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی ممبران نے اسمبلی کارروائی ڈیجیٹل کرنے پر تجاویز دیں۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق ارکان نے پنجاب اسمبلی میں ڈیجیٹل اسٹوڈیو قائم کرنے کی تجویز بھی دی اور کہا کہ اسٹوڈیو میں پوڈکاسٹ کا سسٹم بھی لگایا جائے۔
اعلامیے کے مطابق اسمبلی کارروائی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کی جائے گی جبکہ پنجاب اسمبلی کی کارروائی کا آرکائیول ڈیٹا بھی محفوظ بنایا جائے گا۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسمبلی اجلاس کی ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر ڈالنے کا کام شروع ہو چکا ہے، پنجاب اسمبلی کی تمام کارروائی پراونشل اسمبلی آف دی پنجاب لاہور پر دیکھی جا سکتی ہے۔