اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے کے الیکٹرک کے وفد کی ملاقات ہوئی۔کے الیکٹرک نے کراچی کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے تبادلہ خیال کیا. کے الیکٹرک نے قابل تجدید ذرائع کی طرف منتقلی کے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔کے الیکٹرک وفد نے منصوبوں سے متعلق وزیر خزانہ کو بریفنگ دی. وزیر خزانہ نے پاور سیکٹر میں کی جانے والی اصلاحات کا ذکر کیا۔اعلامیے کے مطابق اصلاحات میں ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو بھی شامل ہے. وزیر خزانہ نے ڈسکوز اور جینکوز میں پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت یقینی بنانے کا عزم کیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق تین ڈسکوز کی نجکاری کے عمل کا آغاز کردیا ہے .تاکہ نجی شعبے کو فعال اور سہولت فراہم کی جاسکے. وزیر خزانہ نے پاور سیکٹر کی تنظیم نو کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔