راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے انفورسمنٹ سکواڈ کو تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کردی انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ سکواڈ آرڈی اے غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2020 کی خلاف ورزی کرنے پرسخت کاروائی کرے ڈی جی آرڈی نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں تجاوزات کے خاتمے، ماحولیات کے تحفظ اور خوبصورتی کے لیے سخت محنت کریں ایل یو اینڈ بی سی ونگ تجاوزات، غیر قانونی و غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر کے سخت کارروائی جاری رکھیں۔ ڈی جی آر ڈی اے نے کہا کہ تجاوزات نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو خراب کرتی ہیں بلکہ مون سون کے موسم میں نالوں اور نہروں کے کناروں پر رکاوٹوں کی وجہ سے اہم چیلنجز بھی پیش آتی ہیں ڈی جی آر ڈی اے نے کہا ہم ایسے اقدامات کو مزید برداشت نہیں کریں گے جس سے شہریوں کو تکلیف ہو۔
غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کیخلاف سخت کاروائی کی جائے کنزہ مرتضیٰ
Previous Articleپولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داریعائشہ رضا
Next Article متھیرا نے اپنی بیماری سے متعلق کھل کر بتا دیا