انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 2 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 62 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 215 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 502 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 79 ہزار 286 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔