گجرات رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی ماہانہ میٹنگ صدر امتیاز کوثر کی زیر صدارت جمخانہ گجرات میں منعقدہوئی جنرل سیکرٹری شیخ ابرار سعید نے سابقہ کارروائی پڑھ کر سنائی اور اسکی منظوری حاصل کی
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگناسٹک لیب کاباقاعدہ سنگ بنیاد انشاءاللہ آئندہ ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتے رکھ دیاجائیگا
اس حوالے سے خصوصی تقریب ڈائیگناسٹک لیب کی حاصل کردہ اراضی پر ہی منعقد ہوگی تقریب کا یادگار بنانے کیلئے عہدیداران و ممبران کو ذمہ داریاں بھی تفویض کر دی گئی
صدر امتیاز کوثر نے کہا کہ لیب کی تعمیر 5منزلہ ہوگی جس پر مجموعی طور پر 30کروڑ سے زائد کی لاگت آئیگی اوراسے کم و بیش ڈیڑھ سال کے عرصہ میں مکمل کرلیاجائیگا
انہوں نے کہا کہ ڈائیگناسٹک لیب کو ہر حوالے سے مثالی بنانے کیلئے تجربہ کار کنٹریکٹرز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جس میں موجودہ اور مستقبل کے تقاضوں کو بھی مد نظر رکھاجارہا ہے گجرات کے باسی اسے اپنی لیب تصور کریں اور بڑھ چڑھ کر اسکی تعمیر و بہتری کیلئے کردار نبھائیں
ممتاز صنعتکار میاں غلام محی الدین ( خورشیدفین ) نے کہا کہ انشاءاللہ لیب کو ہر لحاظ سے منفرد بنانے کیلئے ہر قسم کا تعاون کرینگے رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کو کسی بھی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے
سابق ایس ڈی او محکمہ بلڈنگ قمر الزمان نے ڈائیگناسٹک لیب بلڈنگ کی تعمیر ، ڈایزائن اور نقشہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ عہدیداران و ممبران کو دیسینئر نائب صدر سیٹھ قمر خورشید صراف، فنانس سیکرٹری توصیف عبداللہ نے کہا کہ رب کریم کے فضل سے ڈائیگناسٹک لیب ہر حوالے سے مثالی ثابت ہوگی
سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس وحید الدین ٹانڈہ نے کہا کہ رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ خالصتا عوامی مفاد کےلئے جسمیں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں
جائنٹ سیکرٹری رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن اخلاق شفیع نے کہا کہ رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ابتک 126فلٹریشن کا افتتاح یقینی بنایا جا چکا ہے جبکہ رواں ماہ 5نئے فلٹریشن کا افتتاح بھی کر دیاجائیگا
صاف پانی فراہمی رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کا مشن ہے میٹنگ میں حاجی مہرعبد الرحمن ،عمر امتیازعاطف الیاس، سہیل نواز ریحانیہ، عبدالستارمرزا بھی موجود تھے بعدازاں عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں عشائےہ بھی دیاگیا ۔