سب تک نیوز:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی تصدیق کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایکس ٹوئیٹر کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل نے ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفیکیشن واپس لینے کی تصدیق کردی، پی ٹی اے وکیل نے بتایا کہ ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفیکیشن واپس لیا جا چکا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اگر لیٹر واپس لے لیا گیا تو ایکس بحال ہوگیا؟ درخواستگزارکے وکیل نے بتایا کہ ٹوئٹر تک رسائی تاحال ممکن نہیں ہو سکی، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایکس کی بندش کا اب کوئی نوٹیفیکیشن نہیں ہے۔
اس کا مطلب یہی ہے کہ ایکس بحال ہوگیا ہے، پی ٹی اے نے ہر درخواست کے لئے الگ وکیل رکھا ہے یہ تو غلط ہے ایک وکیل کو آگاہی دی گئی دوسرے کو نہیں، عدالت نے ایکس کی بندش سے متعلق دیگر درخواستوں کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔