برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات شروع ہوگئی۔
اس سے پہلے دونوں رہنماوں نے مصافحہ کیا تاہم صحافیوں کے زیادہ تر سوالوں کےجواب نہیں دیے۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ روس کے صدر ولادیمر پیوٹن یوکرین جنگ نہیں جیت سکیں گے۔
برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ امریکا سے خصوصی تعلق مضبوط کیا جائے گا۔