گورنر ہاؤس کراچی میں 12 ربیع الاول کے جشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ گورنر ہاؤس کو قمقموں سے سجا دیا گیا۔
گورنر ہاؤس میں ہفتہ کی شب میلاد کی پہلی محفل ہوگی۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہےکہ محفل میلاد کیلیے گورنر ہاؤس کے دروازے سب کیلیے کھلے ہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میلاد میں معروف نعت خواں پیغمبر اسلام کی شان میں ہدیہ کلام پیش کریں گے۔