پاکستانی امریکن علی سجاد نے کیلیفورنیا اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
علی سجاد کیلیفورنیا کے شہر آرٹیشیا کےتیسری بار میئر ہیں، وہ ڈیموکریٹ پارٹی کے کیلیفورنیا سے ڈیلی گیٹ بھی ہیں۔
پاکستانی امریکنعلی سجاد کیلیفورنیا کے ڈسٹرکٹ 67 سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں، حلقہ سے3 بار رکن اسمبلی شیرون نے علی سجاد کی توثیق کردی۔
علی سجاد نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ الیکشن جیت کر تعلیم، لوگوں کا تحفظ بہتر بناؤں، ہاوسنگ کے معاملات بہتر کروں اور ریاست کی ترقی میں کردار ادا کروں۔