سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا، سینیٹ سیکریٹریٹ نے اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔
سینیٹ اجلاس میں 2 توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہیں۔
سینیٹر ضمیر حسین ضلع خیرپور میں گیس کی عدم دستیابی پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔
سینیٹر سیف اللّٰہ حیسکو کے نئے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹر کی تقرری میں تاخیر پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔
صدارتی خطاب پر صدر کے تشکر سے متعلق بحث بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔