اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت کے ترجمان برائے قانونی معاملات بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی وضاحت نے مزید ابہام پیدا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ خود کسی کو پارٹی کا سرٹیفکیٹ نہیں بانٹ سکتی۔ بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھاکہ اب بھی اس بات پر قائم ہوں 41 ممبر آزاد ارکان ہیں، کوئی ادارہ دوسرے ادارے کا کام نہیں کر سکتا، انتخابات سے متعلق تمام معاملات الیکشن کمشن کا کام ہے۔ آج کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کا بل پیش کریں گے۔آئینی ترمیم کیلئے دوتہائی اکثریت ہے، اعتماد سے کہتا ہوں آئینی ترمیم سے متعلق ہمار ے نمبر پورے ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی حکومتی نمبرپورے ہیں۔ فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہیں تصدیق یا تردید نہیں کرسکتا۔ ججز کی تعیناتی میں پارلیمانی کمیٹی کا بامقصدکردار ہونا چاہیے۔
نمبر پورے‘ آج آئینی ترمیم پیش ہو گی‘ سپریم کورٹ کی وضاحت نے ابہام پیدا کر دیا: بیرسٹر عقیل ملک
Previous Articleقومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی غضنفر علی کے والد انتقال کر گئے
Next Article وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت ایک بار پھر تبدیل