پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ابوالحسن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
اداکار کی شادی اور ولیمے کی تقریب سے مختلف خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے اپنے نکاح اور مہندی کی یاد گار تصاویر شیئر کی ہیں۔
سندس انوار نامی لڑکی سے اداکار نے چند دن قبل ہونے والے نکاح کی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے زندگی کے اس نئے سفر کے آغاز پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
نکاح کی مناسبت سے اداکار اور ان کی دلہنیا نے سفید جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ ایک اور انسٹا پوسٹ میں انہوں نے مہندی کی تقریب سے چند دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔
مہندی کی تقریب میں دلہا دلہن نے میچنگ کرتے ہوئے سبز رنگ کا انتخاب کیا، دلہن نے سبز لہنگے کے ساتھ گلابی اوڑھنی کا انتخاب کیا جبکہ دلہا نے سبز کورٹ کے ساتھ کریم کرتہ پجامہ زیب تن کیا۔
سوشل میڈیا پر نکاح کا اعلان اور شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ اداکار ابوالحسن نے ڈرامہ سیریل کشف، بساطِ دل، وفا بے مول، بادشاہ بیگم، سوتیلی ممتا، وہ کون، بن بادل برسات سمیت دیگر میں ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔