پشاور میں خیبر روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں خیبر روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی شہریوں پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے. جس میں ٹریفک پولیس کو 2 شہریوں کو پولیس وین میں لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹریفک پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا. رکشہ میں بیٹھے شہریوں نے ڈرائیور سے چالان لیکر پھاڑا، شہری فرار ہورہے تھے. کار سرکار میں مداخلت پر دونوں کو گرفتار کیا۔ٹریفک پولیس نے مزید کہا کہ ویڈیو سامنے آنے پر ایس ایس پی ٹریفک نے رپورٹ طلب کی۔