وفاقی کابینہ کا مجوزہ آئینی ترامیم کی منظوری سے متعلق اجلاس تاحال تاخیر کا شکار ہے۔
وفاقی کابینہ کا آئینی ترامیم سے متعلق خصوصی اجلاس آج صبح 11 بجے شیڈول تھا، جسے بعد ازاں سہ پہر 3 بجے رکھا گیا تھا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی کا آئینی ترامیم سے متعلق اجلاس بھی مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس پہلے دن ساڑھے 11 بجے اور پھر شام 4 بجے رکھا گیا تھا جو تاحال تاخیر کا شکار ہے۔