لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء سلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ربیع الاؤل کے ماہ مقدس میں ہم سب کو عہد کرنا ہوگا پیغمبر انقلاب کی سیرت کو ملک کے ہر شعبہ میں اور اپنی انفرادی زندگی پر نافذ کریں گے ،آپؐ کی سیرت مطہرہ اخوت ،بھائی چار ے ،رواداری اور اتحاد واتفاق اہم پیغام ہے ، حضور نبی آخرالزمانؐ جو نظام لیکر آئے اسکے عملی نفاذ تک وطن عزیز بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ہے امت مسلمہ خصوصاً پا کستان کے مسائل کا حل پیغمبر انقلاب کی تعلیمات میں مضمر ہے، انہوں نے کہا کہ اسوۃ حسنہ اختیار کر کے ہم اقوام عالم میں بلند مقام حا صل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں کو چھوڑ نے کی وجہ سے ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں۔ سودی نظام معیشت سے معیشت کبھی بھی عروج نہیں جاسکتی پاکستان کے معاشی بدحالی کی بڑی وجہ سودی نظام ہے اور سودی قرضے ان یہ دو چیزیں ملکی معیشت کو پستی کی طرف لے گئے ہیں اسلام کا معاشی نظام نافذ کر کے ہی ملک کی معیشت کو بہتری کی طرف گامزن کیا جا سکتا ہے۔