متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ فرائض اور سنت پر عمل پیرا ہوں۔
کراچی میں میمن مسجد کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تمام اہلِ اسلام کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد دیتا ہوں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس ہستی کی ولادت کا دن ہے جس کے لیے کائنات وجود میں آئی، انہیں خاتم النبیین قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کے امتی ہیں اللّٰہ کا شکر ادا کریں، ہمارا ملک بھی ان کے نام پر بنا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ ہم پوری کائنات کو بھی ٹھیک کریں گے پہلے اپنی کائنات ملک کو ٹھیک کریں، انسانوں کی خدمت بھی ایک بڑی خدمت ہے۔