جعفرآباد میں نجی اسکول کے طلباء کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں پر نسپل سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گيا۔ ہاسٹل اور اسکول کو سیل کردیا گیا۔
ایس ایس پی جعفرآباد نے سب تک نیوز کو بتایا کہ آج ایک بچے نے اپنے والد کے ہمراہ تھانہ ڈیرہ اللّٰہ یار میں رپورٹ درج کروائی کہ ان کے اسکول کے ہاسٹل میں بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں مزید دو بچوں نے بھی تھانے آکر رپورٹ کروائی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں اسکول پرنسپل، اس کا بھائی اور وارڈن جنسی زیادتی میں ملوث پائے گئے۔
پولیس نے دو ملزمان پرنسپل اور وارڈن کو گرفتار کرلیا جبکہ پرنسپل کے بھائی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔