امریکا نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللّٰہ ارکان کے پیجر ڈیوائسز میں ایک ساتھ دھماکوں سے متعلق معلومات جمع کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کے مطابق امریکا پیجر دھماکوں میں شامل نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکا کی ابھی اس بارے میں کوئی رائے نہیں کہ پیجر دھماکوں کے پیچھے کون ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان تنازع کا سفارتی حل چاہتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانے والا کوئی بھی اقدام امریکا کےلیے باعث تشویش ہے۔
انکے مطابق یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ لبنان پیجر حملہ غزہ جنگ بندی مذاکرات پر کس حد تک اثر انداز ہوسکتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ایران عدم استحکام بڑھانے کےلیے کسی بھی واقعے کا فائدہ نہ اٹھائے۔