وزیرِ خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام بانی پی ٹی آئی پر اعتماد کرتے ہیں۔
سب تک نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ لاہور میں جلسہ ضرور ہوگا، اگر نہیں ہوا تو پنجاب کے شہر شہر، گلی گلی میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایات کی ہیں کہ لاہور جلسے میں شرکت کریں، وزیرِاعلیٰ کے پی نے بھی واضح ہدایات دی ہیں کہ ہر صورت جلسے میں شرکت کریں۔
ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ کے پی سے ضرور لوگ لاہور میں جلسے کیلئے جائیں گے، ہم تصادم نہیں چاہتے، پُرامن طریقے سے جلسے میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن نے بھی لاہور میں جلسہ کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے جلسہ سنجانی میں کیا، اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، یہ ہمیں بتا رہے تھے کہ 7 بجے تک جلسہ ختم کریں، کیا ہم پارلیمنٹ میں جلسہ کر رہے تھے؟
ظاہر شاہ طورو نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے پوری کوشش کی کہ جلسے کو ناکام بنایا جائے۔