جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار جیارام روی نے اپنی اہلیہ آرتی روی سے طلاق کے اعلان کے بعد اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے خاندان کی تصاویر ڈیلیٹ کر دیں۔
واضح رہے کہ 44 سالہ جیارام کا تعلق تامل سنیما سے ہے اور انھوں نے حال ہی میں آرتی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، حالانکہ اس خبر پر آڑتی نے حیرانگی کا دعویٰ کیا تھا۔
اب جیارام نے اپنے انسٹاگرام سے اہلیہ اور اپنے بیٹوں آراوو اور آیان کے ساتھ فیملی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
حال ہی میں انھوں نے جو پہلی تصویر شیئر کی ہے وہ انکی اپنی ایک تقریب کی ہے، انھوں نے لکھا، دی نیو می (ساتھ ہی فولڈڈ ایموجی ہے)۔
انھوں نے اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صرف پروموشنل پوسٹس لگائی ہیں۔