سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنی نانی کی 98ویں سالگرہ منانے کے ساتھ ان کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔
ایوانکا ٹرمپ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نانی کے ساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر شیئر کی ہیں، اس کے علاوہ ماضی کے یادگار لمحات بھی انہوں نے شیئر کیے ہیں۔
اپنے پیغام میں ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ آج ہمیں خوشی ہے کہ ہم اپنی نانی "بابی” کی 98 ویں سالگرہ منا رہے ہیں.
ایوانکا نے سالگرہ کی تقریب اور کیک کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں ان کے بچے اپنی پرنانی کے ساتھ خوشی کے لمحات گزار رہے ہیں۔
ایوانکا اپنی نانی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہیں، کیونکہ یہ ان کی مرحومہ والدہ (جو 2022 میں 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں) ایوانا کے ساتھ جڑے ہوئے سب سے مضبوط تعلقات میں سے ایک ہے۔
اس کے ساتھ ہی ایوانکا نے اپنی نانی کا خیال رکھنے والی نرس ’روسا‘ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے، جو ان کے گھر میں اپنی خدمات سر انجام دیتی ہیں۔