کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسیز بھرنے لگیں جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایمرجنسی کنسلٹنٹ جناح اسپتال ڈاکٹر عمار کے مطابق پرائمری اور سیکنڈری کیئر اسپتالوں میں سہولیات کی کمی ہے، جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں روز 2 ہزار مریض آنے لگے ہیں۔
ڈاکٹر عمار نے کہا ہے کہ ایمرجنسی میں آئے 2 ہزار مریضوں میں سے صرف 20 سے25 مریضوں کا داخلہ ہو پاتا ہے، اسپتال میں اسٹاف کی کمی کے باعث اتنے مریضوں کا علاج ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ 4 ماہ پہلے تک جناح اسپتال میں روز 1 ہزار مریض آتے تھے۔
ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عمران کے مطابق سول اسپتال میں روز آنے والے مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے، سول اسپتال کی ایمرجنسی میں 4 ماہ پہلے تک 800 سے زائد مریض آتے تھے۔