رشوت اور غیر قانونی فنڈز لینے کے مقدمے میں امریکی شہر نیویارک کے میئر پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کو آج وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان کو 5 مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرم ثابت ہونے پر کئی دہائیوں تک ایرک ایڈمز کو جیل میں رہنا پڑ سکتا ہے۔
میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ تمام الزامات غلط ہیں، استعفیٰ دینے کے مطالبات کو مسترد کرتا ہوں۔
دوسری جانب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ 2021ء میں ایرک نے ترک شہریوں سے پُرتعیش ہوٹلز میں قیام اور مہنگے ریسٹورنٹس میں دعوتیں قبول کیں اور اس کے عوض انہوں نے سیکیورٹی خدشات کے باوجود قونصل خانے کی عمارت کھولنے پر دباؤ ڈالا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیے کی وزارت خارجہ اور سفارت خانے نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں دیا ہے۔