پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تمکنت منصور نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کر کے ساتھی فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے کسی کا نام ظاہر کئے بغیر میمکری کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں مختلف مشہور فنکاروں کی نقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو میں کی جانے والی گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہر وہ پاکستانی فنکار جو ذہنی طور پر مفلوج ہے، اس نوعیت کی سوچ کا حامل ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کسی کا نام لیے بغیر فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ استحقاق، جہالت اور بے باکی کے ساتھ ان میں سے کچھ کی باتیں دلچسپ محسوس ہوتی ہیں۔
عقاب کی نگاہ رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین اور سوشل میڈیا پیچز نے فوراً یہ معلوم کر لیا کہ اداکارہ کا اشارہ کن فنکاروں کی جانب ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پیچز کے مطابق تمکنت منصور نے اپنے طنز و مزاح کے انداز میں صبا فیصل، محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کو ان کے خواتین سے متعلق مخصوص خیالات پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پیچز پر صبا فیصل، محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کے مختلف انٹرویوز کے ساتھ تمکنت منصور کی ایڈیٹ ویڈیو بھی خوب وائرل ہو رہی ہے اور صارفین وائرل ویڈیوز کے کمنٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کو دلچسپ انداز میں میمکری کرنے پر داد دے رہے ہیں۔