گجرات میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے پاکستان پریس فاؤنڈیشن اور گجرات پریس کلب کے اشتراک سے گجرات پریس کلب میں“پریس فریڈم“ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
مہمان خصوصی پاکستان لیڈر شپ پروگرام کی فاؤنڈر مس اسما ء طارق جبکہ صدارت گجرات پریس کلب کے صدر سید نوید شاہ نے کی
پریس فریڈم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی نے پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کے سے وابستہ صحافتی کمیونٹی سے سوالا ت جوابات کی خصوصی نشست بھی کی اور گجرات کے لوکل وقومی اخبارات اور نیوز چینلز سے وابستہ سینئر و جونئیر صحافیوں کو صحافتی فرائض کی ادائیگی کے دوران پیش آنیوالی مشکلات، مسائل، بیورو کریسی، سیاستدانوں، اپوزیشن اراکین اورسرکاری آفیسران کے روئیے کے حوالے سے آگاہی حاصل کی
شرکاء تقریب سے ان کی تجاویز آراء پر بھی تبادلہ خیال کیا مہمان خصوصی اسماء طارق نے کہاکہ تقریب کے انعقاد کا اصل مسئلہ ضلعی، سٹی، تحصیل اور مضافاتی علاقوں میں فرائض سرانجام دینے والے صحافیوں کو پریس فریڈم کے حوالے سے آگاہی حاصل کر نا تھا تاکہ ارباب اختیار تک حقائق پہنچائے جاسکیں
انہوں نے کہا کہ ہماری فاؤنڈیشن پاکستان بھر میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے کام کررہی ہے اور ان کے حل کیلئے مختلف رائے اور تجاویز حکومت کو پیش کی جائیں گی جس میں ان مسائل پر قابو پایا جاسکے ضلع اور تحصیل لیول پر کام کرنے والے صحافیوں کے مسائل کو بھی حل کروانے کی کوشش کریں گے
صدر گجرات پریس کلب سید نوید شاہ نے نیوز چینلز سے وابستہ صحافیوں کو درپیش آنیوالے مسائل، سابق صدر عبدالستارمرزا نے ماضی کے ادوار اور حالیہ دور میں خبروں کے حصول کے دوران انسانی رویوں اور صحافتی اقدا ر، گجرات پریس کلب سے وابستہ ممبران کے احساس ذمہ داری کے حوالے سے آگاہ کیا
سابق صدر ملک شفقت اعوان، مرزا عامر بیگ نے قومی اخبارات میں شائع ہونیوالی خبروں پر کریمنلز کے دباؤ اور حالیہ صورتحال پر روشنی ڈالی،سینئر صحافی آکاش نیازی نے ایڈیٹنگ اور کرائم رپورٹنگ کے حوالے سے درپیش مسائل اور اداروں کے تعاون ورکاوٹوں پر روشنی ڈالی
رانا علی رضا، محمد انور شیخ، ڈاکٹر امجد مرزا، ڈاکٹر سیف اللہ طاہر نے لوکل اخبارات کو خبروں کی اشاعت کے بعد رونما ہونیوالے واقعات بارے آگاہ کیا
جبکہ سید عابد علی، رانا شہزاد نے فیلڈ رپوٹنگ کے دوران پیش روا رکھے جانیوالے سلوک بارے تفصیلات بتائیں
الیکٹرانک میڈیا کے جنرل سیکرٹری شاکر بیگ مرزا، نواز ش علی نوازش، ذوالفقار باجوہ،اویس بیگ مرزا، عبدالسلام مرزا نے سوشل میڈیا پر خبروں کیوجہ سے پیدا ہونیوالی صورتحال بارے تبادلہ خیا ل
اس موقع پر ڈاکٹر رانا افتخار احمد،شاہد بشیر کمبوہ، خالد ہنجرا ودیگر بھی موجود تھے تقریب تین گھنٹہ سے زائد تک جاری رہی