مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ امن کا قیام صرف صوبے کی نہیں وفاق کی بھی ذمے داری ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پورے صوبے میں امن قائم کرنے کےلیے اقدامات کئے جا رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امن قائم کرنےکی ذمےداری صرف صوبے کی نہیں، وفاقی حکومت کی بھی ہے، بارڈر سے دہشت گرد یہاں آکر دہشت گردی کرتے ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ مولانا صاحب کے پیچھے نماز پڑھنے کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی ہر بات مانیں گے، ہم آئینی ترامیم کی حمایت نہیں کریں گے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اجازت ہو یا نہ ہو، کل راولپنڈی میں پی ٹی آئی جلسہ اور احتجاج کرے گی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل کا ڈرافٹ کمیٹی کے پاس بھیج دیا ہے، بل جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔